۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تصاویر / دیدار وزیر علوم، تحقیقات و فناوری با آیت الله العظمی نوری همدانی

حوزہ/ اس مرجع تقلید نے کہا: یونیورسٹی کا ایک اہم ترین مشن اسلام کی حقیقتوں کو دنیا اور دنیا کے تمام علمی مراکز تک پہنچانا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے قم میں سائنس ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی کے وزیر محمد علی زلفی گل کے ساتھ ملاقات میں یونیورسٹیوں میں معنویت، روحانیت، اخلاقیات اور دینی اصولوں کو پھیلانے کی اہمیت پر تاکید کی اور موجودہ حالات میں اس مسئلے کو نہایت ہی ضروری قرار دیا۔

اس مرجع تقلید نے کہا کہ ہمیں دنیا کے لوگوں کو خالص اسلام اور دین کی حقیقتوں سے روشناس کرانا چاہیے، اسلام کی حقیقت کو مسخ اور تباہ کرنا دشمنوں کے اہم ترین منصوبوں میں سے ایک ہے، علوم اسلامی ایک جامع دنیا ہے اور اس میں مختلف علوم پائے جاتے ہیں۔ لیکن دشمنوں کی کوششوں نے ان حقائق کو اہل دنیا تک نہیں پہنچنے دیا۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ: یونیورسٹی کے اہم ترین فرائض میں سے ایک اسلام کی حقانیت کو دنیا اور دنیا کے علمی مراکز تک پہنچانا ہے۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ پیغمبر اسلام (ص) نے اسلام اور دین کے تمدن اور تہذیب کے لئے بہت کوششیں کیں اور بہت سے شاگردوں کی تربیت کی، کہا: اس مسئلہ پر یونیورسٹیوں کو زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
آخر میں اس مرجع تقلید نے کہا: اسلام کی مذہبی اورر علمی تہذیب اور اسلام کی عالمگیریت ایک ایسا مسئلہ ہے جس کی ہمیں ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .